چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کا سیمینار سے خطاب

108

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اپنے ہمسایہ ممالک بالخصوص بھارت اور ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔ لیکن پاکستان کسی فرد یا ریاست کو اپنی سر زمین دہشت گردی کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو یہاں انسٹیٹوٹ آف اسٹریٹجک سڈیزکے زیر اہتمام”بنگلادیش اور بین لاقوامی جنگی جرائم کی کہانی” کے موضوع پرسیمینار سے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم نواز شریف سی پیک سے متعلق بہت مثبت خیالات کے حامی ہیں اور اس سلسلے میں انھوں نے وسط ایشا کے ممالک کو اس پروجیکٹ میں حصہ لینے کی دعوت دی ہیں۔