چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے

135
APP35-21 MEDINA: December 21 – Chairman Senate, Muhammad Sadiq Sanjrani praying at Roza-E-Rasool (PBUH), Masjid-E-Nabvi, Madinah Munawara during his visit to Saudi Arabia. APP

مکہ المکرمہ ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی مدینہ منورہ میں روضہ رسول پاکۖ پر حاضری اور جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ مکہ مکرمہ پہنچنے پر سینئر سعودی حکام اور پاکستان کے قونصل جنرل نے چئیرمین سینٹ اور وفد کے ارکان کا استقبال کیا۔ چئیرمین اور ان کے وفد کو سعودی بادشاہ نے اپنے محل قصر ضیافہ میں ٹھہرایا ہے۔ چیئرمین سینٹ اور وفد کے ارکان عمرہ ادا کریں گے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا ئیں کریں گے اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس وطن روانہ ہوںگے۔ وفد میں سینیٹر احمد خان, سینٹر مرزا محمد آفریدی, سینٹر نصیب اللہ بازئی, سینٹر فدا محمد, سینٹر محمد طلحہ محمود, سینٹر خانزادہ خان, سینٹر غوث محمد نیازی اور سینیٹر دلاور خان شامل ہیں۔