اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینٹ نے چار قائمہ کمیٹیوں کو مختلف سپرد کئے گئے معاملات پر کمیٹی کی رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید وقت دے دیا۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے قواعد، ضابطہ کار و استحقاقات اور قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی طرف سے چار الگ الگ معاملات پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید وقت دینے کی استدعا کی گئی۔ جس کی چیئرمین سینیٹ نے منظوری دیدی۔