چیئرمین سینٹ کی لورالائی میںڈی آئی جی کے دفتر پر حملے کی مذمت

91
چیئرمین سینیٹ کا باقاعدہ سیاسی رابطوں کا آغاز،پارلیمان ہی سیاسی مسائل کے حل کے لیے موزوں فورم ہے، محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔ 30 جنوری(اے پی پی)چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقے لورالائی میںڈی آئی جی کے دفتر پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کے امن و امان کو سبوتاژ کر کے اپنے مقاصد کو حاصل نہیں کر سکتے۔ بدھ کو جاری یہاں اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے خود کش دھماکے کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی اور شکست خوردہ ذہنیت قرار دیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افرادشہید و زخمی ہوئے ۔ چیئرمین سینٹ نے شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کےلئے دعائے مغفرت کی۔