26.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی مراکش کے ایوان بالا کے صدر...

چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی مراکش کے ایوان بالا کے صدر محمد اولد ایراشد سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

رباط ۔29اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نےمراکش کے ایوان بالا کے صدر محمد اولد ایراشد سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور مراکش مذہب، اخوت، ثقافت اور تاریخ کے گہرے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں،پاکستان مراکش کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں برادر ممالک اہم علاقائی و عالمی ایشوز پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، مراکش اور پاکستان نے علاقائی و عالمی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے، چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان نے 1952 میں مراکش کے سینیئر حریت رہنما احمد بلفراج کو اقوام متحدہ میں شرکت کے لیے اپنا پاسپورٹ جاری کیا،

پارلیمانی رابطوں میں اضافہ دونوں برادر ممالک میں ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے،مسلم امہ کو درپیش مسائل کے تدارک کے لیے مسلم ممالک میں قریبی روابط ناگزیر ہیں،مراکش کی ثقافتی سطح پر کامیابیاں قابل ستائش ہیں، پاکستان اور مراکش میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، فنی تعلیم، سیاحت، اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وافر مواقع موجود ہیں، چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک میں عوامی سطح پر خصوصا نوجوانوں اور تاجر برادری میں تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مراکش کی ایک طویل تاریخ ہے

- Advertisement -

جو جو 1200 سال سے زائد عرصے پر محیط ہے،چیئرمین سینٹ نے محمد اولد ایراشد کو جنوبی جنوبی پارلیمانی فارم کے تیسرے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ جنوبی جنوبی پارلمانی فورم ایک اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے، اس پلیٹ فورم پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، غذائی قلت کے خاتمے اور ممبر ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے جیسے اہم موضوعات کو زیر بحث لایا گیا، چیئرمین سینٹ نے شاہ محمد السادس کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں متفقہ طور پر مجھے بانی چیئرمین تقرر کیا گیا، جو نہ صرف میرے بلکہ پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے، اس بین ال پارلمانی سپیکرز کانفرنس میں 150 ممالک کے پارلیمانوں سے تعلق رکھنے والے مقررین اور شرکہ شامل تھے،ایوان بالا کے صدر محمد اولد ایراشد نے چیئرمین سینٹ کا جنوبی جنوبی پارلیمانی فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا،

محمد اولد ایراشد نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کا ایک اہم ملک ہے ، مراکش پاکستان کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں روابط دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،اس موقع پر دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین روابط کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے،دونوں مالک کی پارلیمان کے مابین چار سال کے وقفے کے بعد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے،دونوں رہنماؤں نے مشترکہ وزارتی کمیشن کو فعال کرنے پر اتفاق کیا،ملاقات میں مشترکہ مفادات کو علاقائی و عالمی فورمز پر اجاگر کرنے کے لیے پارلیمانی روابط کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589958

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں