26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سےجمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر...

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سےجمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سےجمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے ملاقات کی ۔منگل کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سینیٹ کے انتخابات میں کامیاب حکمت عملی اور مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں پر بھی گفتگو کی گئی۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خیبرپختونخوا اسمبلی سے اپوزیشن اتحاد کے پانچ سینیٹرز کامیاب کرانے پر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کو مبارکباد بھی دی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں