- Advertisement -
اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جامشورو میں پیش آنے والے افسوسناک وین حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق انہوں نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افسوسناک سانحات کی روک تھام کے لئے مؤثر اور جامع اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ مستقبل میں انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585918
- Advertisement -