- Advertisement -
اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے معروف صحافی طارق عزیز کے بھائی سلیم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ غم کی گھڑی میں طارق عزیز اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580412
- Advertisement -