چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ملاقات

68

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی بھی شریک تھے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کو بھی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔