چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان اسلحہ(ترمیمی) بل 2021ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا

64

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان اسلحہ(ترمیمی) بل 2021ء کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے تحریک پیش کی کہ پاکستان اسلحہ آرڈیننس 1965ءکو دارالحکومت اسلام آباد کے علاقائی حدودتک وسعت دینے کے لئے مزید ترمیم کرنے کا بل پاکستان اسلحہ (ترمیمی) بل 2021ء قومی اسمبلی کی منظور کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان کی رائے لینے کے بعد بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا۔