اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قطر کے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں منگل کو عشائیہ دیا جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، سینیٹ میں قائد ایوان سینٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور اراکین سینیٹ نے شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے وفد کے رہنما شیخ علی عبداللہ علی ثانی الثانی اور وفد کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر پاکستان قطر معاونت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بہترین تعاون اور رابطہ کاری ایک دوسرے پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر وفد کو پاکستان قطر پارلیمانی و ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ وفد کے رہنما نے پاکستانی ثقافت اور معاشرتی اقدار کی تعریف کی اور پرتپاک استقبال پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔