اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے معروف ادیبہ اور شاعرہ فہمیدہ ریاض کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ فہمیدہ ریاض کی خدمات نہ صرف ادب کے شعبے میں لائق تحسین ہیں بلکہ وہ خواتین کے حقوق اور جمہوریت کے استحکام کی ایک م¶ثر آواز کے طور پر یاد رکھی جائیں گی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ان کی وفات سے ملک ایک مدبر اور ذہین ادیبہ سے محروم ہوگیا ہے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنا آسان نہیں ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ نے فہمیدہ ریاض مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔