چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی مذمت

126
Chairman Senate
Chairman Senate

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئر مین سینیٹ نے عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے پنجاب حکومت پر زور دیا کہ ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس واقعہ کی مذمت کے لئے الفاظ نہیں ہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے پنجاب حکومت کو امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی ہدایت کی۔