چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلہ کے قریب بم دھماکہ کی مذمت

128
چیئرمین سینیٹ سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ جمہوریت اور ہماری قوم پر حملہ ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اس حملے کے ذمہ داران کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی خیریت کی خبر پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی اپنے الگ پیغام میں امیر جماعت اسلامی کے قافلے کے قریب حملے کی مذمت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔