چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے وزیر دفاع پرویز خٹک کی ملاقات

88
APP67-15 ISLAMABAD: November 15 - Chairman Senate, Muhammad Sadiq Sanjrani exchanging views with Federal Minister for Defence Mr Pervez Khattak, Federal Minister for Science and Technology Muhammad Azam Khan Swati. Leader of the House in the Senate, Senator Syed Shibli Faraz and Senator Faisal Javed Chairman Senate Standing Committee on Information, Broadcasting also seen in the picture at Parliament House. APP

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں ایوان بالاءکی کارروائی کو افہام و تفہیم سے چلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی اور قائمہ کمیٹی اطلاعات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ کو وزیر دفاع نے وزیراعظم کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا جس پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعظم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھیج کر ایوان کا وقار بلند کیا، پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری رویوں کا فروغ ہم سب کا بنیادی فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا پارلیمان کی بالادستی کے بارے میں کردار لائق تحسین ہے۔ چیئرمین سینٹ اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ایوان کی کارروائی کو افہام و تفہیم کے ساتھ چلایا جائے گا۔