چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکی ملاقات

70
چیئرمین سینیٹ کا باقاعدہ سیاسی رابطوں کا آغاز،پارلیمان ہی سیاسی مسائل کے حل کے لیے موزوں فورم ہے، محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی اور بلوچستان خصوصاًچاغی میں ریلوے لائن کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سی پیک کی بدولت بلوچستان میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا اور کاروباری نقل و حمل میں تیزی آئے گی جس کےلئے ضروری ہے کہ مواصلاتی نظام اور خاص طور پر ریلوے لائنز کو بہتر کیا جائے تاکہ کاروباری مقاصد کےلئے ایک مو¿ثر نظام میسر ہو۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان کے راستے زائرین کی ایک بڑی تعداد ایران سفر کرتی ہے اور ان زائرین کےلئے ہائی سپیڈ ٹرین انتہائی ضروری ہے تاکہ زائرین کو اچھی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔چیئرمین سینیٹ نے چاغی ریلوے لائن کو ڈبل کرنے کی بھی تجویز دی اور کہا کہ سامان کی ترسیل کےلئے بھی کارگو ٹرینوں کا انتظام انتہائی ضروری ہے تاکہ تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے چیئرمین سینیٹ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ حکومت بلوچستان کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ بلوچستان اور خصوصاً چاغی ریلوے ٹریک کو مزید بہتر کیا جائے تاکہ عوام کو سہولت ہو ۔