چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال

124
چیئرمین سینیٹ کا باقاعدہ سیاسی رابطوں کا آغاز،پارلیمان ہی سیاسی مسائل کے حل کے لیے موزوں فورم ہے، محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیاں بہتر رابطہ کاری کے ذریعے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کی جا سکتی ہیں اور اس سلسلے میں اراکین پارلیمان کو موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسائل کی نشاندہی ہو سکے اور معیاری پالیسی سازی کی جا سکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان قدرتی و سائل کی دولت سے مالا مال ہے اور سی پیک منصوبہ جات سے بلوچستان کی عوام بھر پور استفادہ حاصل کر سکتی ہے جس سے نہ صرف بلوچستان کی تقدیر بدلی جاسکتی بلکہ پورے ملک میں ترقی و خوشحالی لائی جا سکتی ہے۔