چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا تمپ میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

44

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقے تمپ میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں، بلوچستان میں ترقی کے عمل کو کسی طور متاثر نہیں ہونے دیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ملک اور قوم کے لیے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔