چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سینیٹر کامل علی آغا سے ان کےبھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

125

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر کامل علی آغا کی پارلیمنٹ لاجز میں رہائش گاہ پر جا کر ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹرز دنیش کمار، محمد اکرم، سردار محمد شفیق ترین، ہدایت اللہ، فیصل سلیم رحمان،عبدالقادر، منظور کاکڑ، حاجی ہدایت اللہ، محسن عزیز، مشاہد حسین سید، محمد طلحہ محمود، سیف اللہ ابڑو، ثنا ء جمالی، ثمینہ ممتاز ، عمر فاروق اورفوزیہ ارشد تھے۔ چیئرمین سینیٹ اور اراکین سینیٹ نے کچھ وقت سینیٹر کامل علی آغا کے ساتھ گزارا۔