اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی والدہ کے انتقال کو سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں سینیٹر ثانیہ نشتر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔