چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کایوم قائد کے موقع پر پیغام

92
چیئرمین سینیٹ کا باقاعدہ سیاسی رابطوں کا آغاز،پارلیمان ہی سیاسی مسائل کے حل کے لیے موزوں فورم ہے، محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ قائداعظم کے رہنما اصول آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، اتحاد، ایمان اور تنظیم کی بدولت ہی قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، ہمیں قائد اعظم کا وژن سامنے رکھ کر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ یوم قائد کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ معاشرے ملی یکجہتی اور اتحاد سے ہی فروغ پاتے ہیں، قائداعظم نے مسلمانوں کو ایک الگ تشخص دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے انکا حل اتحاد و اتفاق میں پوشیدہ ہے، بانی پاکستان کی تعلیمات اور فرمودات کی اہمیت آج کے اس دور میں مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ہم سب کو بابائے قوم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ملک و ملت کی ترقی اور سلامتی کے لئے اقدامات کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔