چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی امیر قطر کے فلسطین کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اختیار کئے گئے موقف کی تعریف

150

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ اجلاس کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے فلسطین کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اختیار کیے گئے موقف کو سراہتے ہوئے امیر قطر کے اس اقدام کو قابل تعریف قرار دیا اور کہا کہ امیر قطر نے جس انداز میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے جو موقف اختیار کیا ہے وہ مسلم اُمہ کی نہ صرف ترجمانی ہے بلکہ ہر مسلمان کے دل کی خواہش بھی ہے۔

امیر قطر نے ہمیشہ حقیقت پسندانہ موقف اختیار کیا ہے جو قابل تحسین ہے۔