چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر مصطفی سنتوپ کے بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شرکت

160
چیئرمین سینیٹ سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے برادر دوست ملک ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر مصطفی سنتوپ کے بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شرکت کی اورمصطفی سنتوپ کے بیٹے کے نکاح میں بطور گواہ دستخط بھی کئے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو دوست ملک ترکیہ کے سپیکر مصطفی سنتوپ نے خصوصی طور پر اس تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھا۔ چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر شادی کے بندھن میں بندھنے والے نئے جوڑے کو مبارکباددی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے سپیکر گرینڈ نیشنل اسمبلی ترکیہ اور ان کے خاندان کے تمام افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دوست ملک ترکیہ پاکستانیوں کے دلوں میں بستا ہے۔ہمارے رسم ورواج، ثقافت اور مذہبی مماثلتیں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔

محمد صادق سنجرانی نے مزیدکہا کہ سپیکر گرینڈ نیشنل اسمبلی ترکیہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے ذاتی طور پر اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔