چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی نو منتخب سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر آمد

71
چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نو منتخب سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کی خیریت دریافت کرنے کوئٹہ میں ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق نو منتخب سپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی کی طبیعت گزشتہ کچھ روز سے ناساز ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے جان جمالی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

چیئرمین سینیٹ نے جان جمالی کو مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا۔ ملاقات کے دوران ملکی صورتحال اور خاص طور پر صوبہ بلوچستان کی اقتصادی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جان جمالی نے خیریت دریافت کرنے پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی بھی چئیرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بھی جان جمالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔