چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد

66
چیئرمین سینیٹ کا باقاعدہ سیاسی رابطوں کا آغاز،پارلیمان ہی سیاسی مسائل کے حل کے لیے موزوں فورم ہے، محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی آنے والے دنوں میں ہمارے لئے سیاسی، اقتصادی اور سماجی استحکام کی نوید لے کر آئے گا، پوری قوم جانتی ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان پر علاقائی اور عالمی حالات کے بڑے گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں پاکستان میں نہ صرف امن و امان کے مسائل پیدا ہوئے بلکہ اقتصادی مسائل بھی دیکھنے میں آئے۔ قوم کے نام یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے وطن عزیز کے مختلف علاقوں اور شہروں کو بدامنی، دہشت گردی اور انتہاءپسندی سے پاک کرنے کےلئے بھرپور سیاسی عزم کے ساتھ افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے جس کے نتیجہ میں پاکستان میں امن بحال ہو رہا ہے۔