چیئرمین سینیٹ نے ایف بی آر کے افسران کے اثاثے ایوان میں پیش کرنے کا معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا

146
Chairman Senate
Chairman Senate

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایف بی آر کے افسران کے اثاثے ایوان میں پیش کرنے کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد، سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور سینیٹر رانا مقبول احمد کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ معلومات تک رسائی کا قانون 2017 نافذ العمل ہے جس کے ذریعے کسی بھی ادارے سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں لیکن امن و امان کی صورتحال کے باعث مخصوص افسران کے اثاثوں سے متعلق معلومات افشا نہیں کی جا سکتیں۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اور اس کا احترام ہونا چاہیے، ایف بی آر کے افسران کے اثاثے ایوان میں پیش کئے جائیں۔ بعد ازاں انہوں نے یہ معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔