اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے روزنامہ جنگ اسلام آباد کے بیورو چیف حافظ طاہرخلیل کی خواہر نسبتی کے انتقال پرگہرے دْکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمز دہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی جنگ گروپ اسلام آباد کے بیورو چیف حافظ طاہرخلیل کی خواہر نسبتی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔