چیئرمین سینیٹ کا شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کو خراج عقیدت، بہادر سپوتوں کی وطن کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، محمد صادق سنجرانی

151
Sadiq Sanjrani
Sadiq Sanjrani

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مادر وطن کے لئے اپنی جان کانذرانہ پیش کرنے والے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بریگیڈیئر اور ان جیسے دھرتی کے بہادر سپوتوں کی وطن کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی نے مادروطن کے امن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

صادق سنجرانی نے کہاکہ دہشت گرد ترقی کے دشمن اور پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں ۔ انہوں نے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کے لئےبلندی درجات اور واقعے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔