چیئرمین سینیٹ کا مظفرآباد نیلم ویلی روڈ پر جیپ حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

116

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آزاد کشمیر میں مظفرآباد نیلم ویلی روڈ پر جیپ کو پیش آنے والے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے حادثہ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی ، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار،قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے بھی اپنے الگ الگ پیغامات میں آزاد کشمیر میں مظفرآباد نیلم ویلی روڈ پر جیپ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔