چیئرمین سینیٹ کا چین کے صدر کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کےمسلسل تیسری بار سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پرمبارکباد

207
Chairman Senate
Chairman Senate

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چین کے صدر شی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کےمسلسل تیسری بار سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی ہے۔اتوار کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین ترقی اور خوشحالی کی بےمثال منازل طے کر رہا ہے اور پاکستانی عوام اور قیادت چین کے ساتھ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پاکستانی قیادت چینی صدر کے ساتھ ملکر پاک چین جامع سٹریٹجک شراکت دارنہ تعلقات کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہاں ہے۔