اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چین کی مغربی ریاست سیچوآن میں زلزلے سے جانی اور مالی نقصان پر پاکستانی قوم اور حکومت کی جانب سے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے چینی بہن اور بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین کے بہادر عوام اپنے روایتی عزم اور برداشت سے اس سانحہ کا مقابلہ کریں گے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، سینیٹ میں قائد ایوان سنیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی اپنے علیحدہ علیحدہ پیغام میں دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔