- Advertisement -
اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ملک میں عوامی نمائندوں پر حملے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی پر حملے کے مترادف ہیں، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس افسوسناک واقعے میں کھیئل داس کوہستانی کے محفوظ رہنے پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ وہ اس بزدلانہ کارروائی میں بحفاظت رہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کھیئل داس کوہستانی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ وہ اس صدمے سے جلد بحال ہوں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584741
- Advertisement -