چیئرمین قمر الاسلام راجہ کی زیر صدارت دوسرا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

138
Chairman Qamarul Islam Raja
Chairman Qamarul Islam Raja

راولپنڈی۔11مئی (اے پی پی):چیئرمین قمر الاسلام راجہ کی زیر صدارت دوسرا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم منعقد ہوا ، اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ملک ابرار، دانیال چوہدری، ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب بلال یامین ستی، ملک افتخار، عمران الیاس، محسن خان، راجہ حنیف ایڈووکیٹ، ملک منصور ، راجہ صغیر احمد اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے شرکت کی ، اجلاس میں تمام محکموں کی کارکردگی کے حوالے بریفنگ لی گئی ، اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، محکمہ صحت، ایجوکیشن، پنجاب ریونیو اتھارٹی، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،

چیئرمین کوآرڈینیشن کمیٹی قمر الاسلام راجہ نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، پہلے مرحلے میں ہائی رسک یونین کونسلز کو کلین سویپ کیا جائے ، انہوں نے کہا ہولی فیملی ہسپتال کا فسٹ فلور، سیکنڈ فلور 15 مئی تک ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا ، بیسمنٹ میں پتھالوجی لیب پر 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور ہولی فیملی ہسپتال کا بیسمنٹ 22 مئی تک ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا ، انہوں نے کہا بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی 27 سیکمز چل رہی ہیں ، 24 سکیمز پر کام جاری ہیں ، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ ٹی ایچ کیو کی ریویمپنگ کا کام بھی جاری ہے، انہوں نے کہا سیل ٹیکس صوبے خود جمع کر رہے ہیں ، اب تک 75 سروسز پر سیل ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ،

سیل ٹیکس جن میں شادی ہالز، ہوٹلز، کنسٹریکشن کمپنی ، کنسلٹنٹ سمیت دیگر پرائیویٹ سیکٹر شامل ہیں ، راجہ قمر الاسلام نے کہا سیل ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ کے ذریعے آگاہی فراہم کی جائے، انہوں نے کہا حکومت پنجاب کی جانب سے ون ڈش پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کلیدی کردار ادا کریں، قبضہ گروپس، غیر قانونی سوسائٹیز اور منشیات کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے، عید الاضحٰی کے سلسلے میں مویشی منڈیوں کے قیام کا لائحہ عمل تیار کیا جائے ، چیئرمین کوآرڈینیشن کمیٹی نے بوجہ بے ضابطگی ٹیچرز کی پروموشن کے حوالے سے انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے۔