26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیئرمین ناظم آباد ٹائون کا کاٹھور پارک کا دورہ،پارک کو جلدبحال کرکے...

چیئرمین ناظم آباد ٹائون کا کاٹھور پارک کا دورہ،پارک کو جلدبحال کرکے عوام کے حوالے کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

کراچی۔ 28 جولائی (اے پی پی):چیئرمین ناظم آباد ٹائون سیدمحمد مظفر نے یوسی نمبر3میں قائم کاٹھور پارک کا دورہ کیااورڈائریکٹر پارکس کو ہدایت کی کہ پارک کو جلدبحال کرکے عوام کے حوالے کیا جائے۔پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ناظم آباد ٹائون نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو خوشگوار ماحول اور صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ بچوں، بزرگوں اور فیملیوں کو ایک خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔واضع رہے کہ ناظم آباد ٹائون کے مختلف پارکوں میں کام جاری ہیں

جن میں جاگنگ ٹریک، بچوں کے لئے جھولے، مونومنٹ، بینچوں کی مرمت، نئی بینچوں کی تنصیب، کینوپی، نئے پودے، سوکھی ہوئی گھاس کو ہٹا کر پارکس میں دوبارہ سبزہ لگایا جارہا ہے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام کام شفاف طریقے سے بروقت مکمل کیے جائیں۔ اس موقع پرڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائریکٹر پارکس آصف حسین، فوکل پرسن انجینئرنگ عثمان غنی اورانچارج ریسکیو عارف الدین و دیگر افسران بھی موجودتھے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں