چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کی میڈیا سے گفتگو

110

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ چند ماہ قبل عمران خان نے بھارت کے دورے پر درخواست کر کے مودی سے ملاقات کی لیکن پاکستان کے دوست ملک ترکی کے صدر رجب طیب اردوان جو پاکستان میں دورہ کر رہے ہیں ان سے ملاقات کی خواہش تک ظاہر نہیں کی جو افسوسناک ہے ‘دنیا میں اس سے بھی ذیادہ شدت کے اختلافات ہوتے ہیں لیکن ملکی مفاد جہاں آئے وہاں سب ایک ہوجاتے ہیں۔ وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا کہ ترکی کے عوام نے جب یہ فیصلہ کر لیا کہ سیاسی عمل میں ہی ان کی بہتری ہے تو انہوں نے ایک مثال قائم کرتے ہوئے فوجی بغاوت کو کچل دیا ‘ٹینک اور جہاز بھی عوام کو نہیں ڈرا سکے ۔انہوں نے کہا کہ خدا نہ کرے پاکستان میں ایسا کوئی واقعہ پیش آئے ‘اس بات میں بھی کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ پاکستان کی فوج غیر سیاسی ہے اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ‘سول سوسائٹی اور 20کروڑ عوام جہموریت کی حامی ہیں ۔