چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال سے پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی قیادت میں سینئر ڈاکٹروں کے وفد کی ملاقات

226
نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے کنونشن کے تحت ملک پاکستان کا فوکل ادارہ ہونے کے علاوہ نیب کو متفقہ طور پرسارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین منتخب کیا گیا،چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال سے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی قیادت میں سینئر ڈاکٹروں کے ایک وفد نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان پروفیسر محمد شعیب کنٹرولر امتحانات، کالج آف فزیشن اینڈ سرجن اسلام آباد میجر جنرل (ر) پروفیسر مظہر اسحاق بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، ریجنل ڈائریکٹر کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان پروفیسر محمد شعیب کنٹرولر امتحانات، کالج آف فزیشن اینڈ سرجن اسلام آباد میجر جنرل (ر) پروفیسر مظہر اسحاق نے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی دانش مندانہ قیادت میں نیب کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ ڈاکٹرز کا عمر، ثقافتی پس منظر اور طبی ضروریات کے تناظر میں ہماری زندگی میں اہم کردار ہوتا ہے۔ وہ ہماری صحت کے حوالے سے ہمیں آگاہ کرتے ہیں۔ زیادہ تر ڈاکٹر ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ ہم کس طرح اپنے وسائل میں رہتے ہوئے اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔