چیئرمین نیب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو ادارے کی کارکردگی بارے (کل ) بریفنگ دیں گے

116

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو ادارے کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں (کل) جمعہ کو بریفنگ دیں گے۔ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہا¶س میں چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال قانون وانصاف کی سینیٹ کمیٹی کو زیرالتواءمقدمات اور انکوائریوں اور استغاثہ کے بارے میں آگاہ کریں گے۔