چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا آئی وی آئی سی کے تربیتی سیشن کے آغاز کی تقریب سے خطاب

121
APP07-18 ISLAMABAD: April 18 - Chairman NAB Qamar Zaman Chaudhry addressing during the inaugural ceremony of new batch of officers at Police Training College Sihala. APP photo by Saeed-ul-Mulk

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چئیرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ محنت کے سوا کوئی مختصر راستہ نہیں ہوتا ، نیب اپنے تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹر کی تربیت کو اولین ترجیح دیتا ہے ،نیب میں سفارش پر افسروں کی بھرتی نہیں کی گئی، امید ہے کہ نیب افسران بد عنوانی کی روک تھام کے قومی فریضے میں اپنا کردار انصاف سے ادا کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں آٹھویں انویسٹی گیشن بیسک انڈیکشن کورس ( آئی وی آئی سی)کے تربیتی سیشن کے آغاز پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہاکہ نیب اپنے افسران کی ٹریننگ کو اولین ترجیح دیتا ہے، آٹھواں انویسٹی گیشن بیسک انڈیکشن کورس ( آئی وی آئی سی) ہشتم جو پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں منعقد کیا جارہاہے ، اس میں آپ کی شرکت خوش آئیند ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آپ کو سخت مقابلے کے بعد اپنی قابلیت اور محنت کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے ، شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کے لئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتی کا عمل مکمل کیا گیا ۔