37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا "بد عنوانی کا انجام معاشرتی اقدار...

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا "بد عنوانی کا انجام معاشرتی اقدار کی تباہی” کے عنوان سے سیمینار سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب بد عنوانی کی روک تھام کے حوالے سے ایشیاءمیں بہترین ادارے کے طور پر ابھر کر سامنے آیاہے، نوجوان بد عنوانی سے انکار کا پیغام گھروں ، گلی محلوں اور کمیونٹی سنٹر تک پہنچائیں جس سے ملک سے بد عنوانی کے خاتمے میں مدد ملے گی، نیب زیرو ٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، نیب کی بد عنوانی کے خلاف آگاہی مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے راولپنڈی اسلام آباد بیوروز کے زیر اہتمام "بد عنوانی کا انجام معاشرتی اقدار کی تباہی” کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی بیورو عتیق الرحمٰن بھی موجود تھے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہاکہ بد عنوانی سے سماجی اور اقتصادی اقدار کونقصان پہنچتاہے اور اس سے ترقیاتی عمل متاثر ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بد عنوانی کے خلاف کنونشن کے تحت بدعنوانی کی روک تھام کے لئے قانون سازی کی گئی ہے ۔192ملکوں نے اس کنونشن کی توثیق کی ہے ۔ اقوام متحدہ کے اس کنونشن کے تحت یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ تمام ممالک بد عنوانی کے خاتمے کے لئے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف ہمارے ملک کا فائدہ ہو گا بلکہ اقوا م عالم کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ بدعنوانی عالمی مسئلہ ہے اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی اس پر قابو پایاجاسکتاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32533

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں