چیئرمین نیب کا بلوچستان کے الوداعی دورے کے اجلاس سے خطاب

90
APP46-19 ISLAMABAD: September 19 – Qamar Zaman Chaudhry, Chairman NAB writing his remarks in visitor's book after chairing a meeting during his farewell visit to NAB Baluchistan. APP

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ 2017ءکے دوران نیب بلوچستان کی کارکردگی شاندار رہی ہے، نیب بلوچستان قومی احتساب بیورو کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کے علاقائی بیورو بلوچستان کے اپنے الوداعی دورے کے موقع پر نیب افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ قمر زمان چوہدری نے چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد جہاں نیب میں بہت ساری اصلاحات متعارف کرائیں وہاں انہوں نے نیب کے تمام علاقائی دفاتر اور نیب ہیڈ کوارٹر کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے معیاری گریڈنگ کا نظام وضع کیا، 2014ءسے اس نظام کے تحت نیب کے تمام بیوروز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔