اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر یہ کھلاڑی ہماری زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کے حقدار ہیں ۔ منگل کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ بلا ئنڈ کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی ہمارا فخر ہیں، ہماری کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر یہ کھلاڑی ہماری زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کے حقدار ہیں ، ہمارے ملک کے تمام اتھلیٹ اور کھلاڑی پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کرنا چاہتے ہیں ۔