29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کاپیپلز پارٹی رہنما تاج...

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کاپیپلز پارٹی رہنما تاج حیدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نےپیپلز پارٹی رہنما تاج حیدر کے انتقال پراظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاج حیدر کی وفات سے پاکستان ایک مدبر سیاست دان سے محروم ہو گیا۔

بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ تاج حیدر نے اپنی زندگی پارلیمان کی بالادستی اور ملک کی ترقی کے لیے وقف کی،تاج حیدر کی سیاسی بصیرت قابل تقلید تھی۔ انہوں نےتاج حیدر کے سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ اللّٰلہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579894

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں