34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون سے جنوبی سوڈان کی...

چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون سے جنوبی سوڈان کی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر ناتھانیئل اوئیت پیرینو کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون سے جنوبی سوڈان کی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ناتھانیئل اوئیت پیرینو کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور سوڈان کے مابین پارلیمانی رابطوں سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رانا قاسم نون نے کہا کہ پاکستان جنوبی سوڈان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے، پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ملک ہے، پاکستان میں زراعت، سیاحت اور صنعت کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ پاکستان نے 2011 میں جنوبی سوڈان کو تسلیم کیا تھا، پاکستان جنوبی سوڈان کی افرادی قوت کو ہر شعبہ زندگی میں تربیت فراہم کر سکتا ہے۔

مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل طلب مسئلہ ہے، اس مسئلے کو حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ جموں و کشمیر اور اسرائیل افواج فلسطین میں بے گناہ لوگوں کو قتل عام کر رہی ہے، کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اقوام عالم کے لیے لمحہ فکریہ ہے،پاکستان افریقہ پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ڈپٹی سپیکر جنوبی سوڈان ناتھانیئل اوئیت پیرینو نے پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال پر پاکستان کی عوام اور حکومت شکریہ ادا کیا۔پاکستان آمد پر بہت محبت اور پیار ملا ہے،

- Advertisement -

جنوبی سوڈان پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، سوڈان تجارت اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔ ڈپٹی سپیکر جنوبی سوڈان نے کہا کہ جنوبی سوڈان اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔سوڈان مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں جاری مظالم کی مذمت کرتا ہے۔سوڈان کشمیر اور فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کی تائید کرتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=549301

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں