چیئرمین پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن چیلا رام کیولانی کی وفد کے ہمراہ فلپائن کی سفیر سے ملاقات

131
چیئرمین پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن چیلا رام کیولانی کی وفد کے ہمراہ فلپائن کی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن چیلا رام کیولانی نے وفد کے ہمراہ فلپائن کی سفیر ماریا ایجنس ایم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں سابق چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان بھی موجود تھے۔ وفد کے دیگر ارکان میں سمیع اللہ نعیم، سینئر وائس چیئرمین حسیب علی خان، ممبران میاں صبیح الرحمان، سیکرٹری جنرل رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان,کاشف الرحمان اور دیگر شامل تھے۔

وفد نے پاکستان اور فلپائن کے درمیان چاول کی تجارت پر تبادلہ خیال کیا۔چیلا رام کیولانی کی جانب سے قیمتی وقت دینے پر فلپائن کی سفیر کا شکریہ ادا کیا ۔

مستقبل میں پاکستان اور فلپائن کے درمیان تجارت کو مزید بڑھانے پر باہمی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ آخر میں چیلا رام کیولانی سمیت وفد نے ایچ ای کو یادگاری اور اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔