23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی وزیراعلیٰ سندھ...

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات

- Advertisement -

کراچی/اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نےملاقات کی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ رابطہ کاری کے ذریعہ صوبے کے نوجوان مختلف ممالک میں روزگار، وزٹس اور تعلیم کے لئے بھیجے جائیں گے۔

جمعرات کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے لانا وقت کی اہم ضرورت ہے،پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت سندھ کے نوجوانوں کو بھی بہتر نوکریاں اور بیرون ملک دوروں کے مواقع دیئے جائیں ۔

- Advertisement -

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان سے ہنرمند نوجوانوں کو دنیا بھر میں بھیجنا چاہتے ہیں۔ ملاقات میں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور سندھ حکومت کے محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583432

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں