اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں پی اے سی کے چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کی کارروائی سے قبل بھارت کے حالیہ بیانات سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان نے متفقہ طور پر بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کی۔ارکان نے فالس فلیگ آپریشن میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ہمدردی کا اظہار کیا ۔ پی اے سی کے ارکان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،پہلے بھی بھارت نے 2019 میں مذموم حرکت کی اور اس کا جواب پوری دنیا نے دیکھا،پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،پاکستان کسی صورت میں بھی اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے،ملکی بقا ءکیلئے تمام جماعتیں یک زبان ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587321