چیئرمین پی سی بی کی طر ف سے پاکستان بین الصوبائی کرکٹ کپ میں کامیابی پر خیبر پختونخوا ٹیم کے کپتان کو مبارکبا د

269

لاہور۔3 مئی(اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین شہر یار خان نے پاکستان بین الصوبائی کرکٹ کپ میں کامیابی پر خیبر پختونخوا ٹیم کے کپتان یونس خان، مینجمنٹ، کھلاڑیوں اور گل زادہ کو مبارکبا د دی ہے۔ شہریار نے کہاکہ خیبرپختونخوا ٹیم کی پنجاب کے خلاف فائنل میچ میں کامیابی ٹیم ورک کا نیتجہ ہے۔ انہوں نے کہا فیصل آباد میں پاکستان کرکٹ کپ کے انعقا د سے نہ صرف کھلاڑیوں کو تجربہ ملا ہے بلکہ شائقین کرکٹ کو بھی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے ہیں۔