چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کشمیر کمیٹی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا

98

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی وباء کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتِ حال کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیر کمیٹی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا، کمیٹی کے ذرائع کے مطابق غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے ہسپتالوں میں طبّی آلات، ادویات، پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹروں کی شدید کمی کے باعث اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،کشمیر کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں ڈیڑھ درجن سے زائد عالمی اداروں کو مدعو کیا گیا ہے،

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، اقوامِ متحدہ، آئی سی آر سی و دیگر عالمی اداروں کے نمائندے بھی طلب کئے گئے ہیں۔اجلاس میں چیئرمین کشمیر کمیٹی عالمی اداروں سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری انٹرنیشنل میڈیکل کوریڈور بنانے کا مطالبہ کریں گے،اجلاس کے بعد چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی پی آئی ڈی میں میڈیا کو اجلاس کے فیصلوں بریفنگ دیں گے۔