چیئرپرسن آئی پی او کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ، ملکیت حقوق دانش کی اہمیت پر زور

144
Chairperson IPO
Chairperson IPO

پشاور۔ 02 اگست (اے پی پی):انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (آئی پی او) کے چیئرپرسن فرخ عامل نے جمعرات کو زرعی یونیورسٹی پشاور کا دورہ کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت، ڈین پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خلیل اور سینئر فیکلٹی اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی معیشت کےلیے زراعت کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

آئی پی او کے چیئرپرسن فرخ عامل نے ماہرین زراعت کی حقوق ملکیت دانش تحقیق پر توجہ مرکوز کرنے، پیداوار کے فروغ اور خصوصاً ایگری ٹیک کی ترقی پر زور دیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی، آبی آلودگی اور بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے قومی معاشی سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر فیکلٹی اراکین نے جنیٹک ریسورسز اور روایتی علم سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے آئی پی او پاکستان کے ساتھ روابط کے فروغ پر زور دیا ۔