چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پنجاب رجمنٹل سنٹر کا دورہ

97
پاک فوج کے سربراہ جنرل کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ ، مقامی طور پر دفاعی آلات کی تیاری کی کوششوں اور اقدامات کا جائزہ لیا

راولپنڈی۔2جولائی (اے پی پی):چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو پنجاب رجمنٹل سنٹر (پی آر سی) کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران آرمی چیف نے انسپکٹر جنرل آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کرنل کمانڈنٹ پنجاب رجمنٹ کے بیج لگائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پنجاب رجمنٹ کے سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا (ریٹائرڈ) ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے آپریشنز میں مثالی کارکردگی سمیت تمام پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں اعلی معیارات کا مظاہرہ کرنے پر پنجاب رجمنٹ کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لئے اس کی مجموعی مہم کے طور پر پاک فوج انفنٹری کے شعبہ کو جدید بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

قبل ازیں پنجاب رجمنٹ سنٹر پہنچنے پر نئے اور سبکدوش ہوئے والے کرنل کمانڈنٹس اور پنجاب رجمنٹل سنٹر کے کمانڈنٹ نے چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔